کچہری بازار کو ماڈل بازار بنانے کیلئے اقدامات کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے تاریخی کچہری بازار کو ماڈل بازار میں تبدیل کرنے کے لیے جامع اور عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت ذیل گھر سمیت بازار کی تمام پرانی عمارتوں کو ان کی اصل اور تاریخی حالت میں بحال کیا جائے گا، دکانوں کے باہر لگے تمام غیر ضروری سائن بورڈز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بازار کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹ قائم کی جائے گی تاکہ شہری حسن میں اضافہ ہو۔ اس منصوبے کے تحت بجلی اور دیگر تمام تاروں کو انڈر گرائونڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے، آئندہ مرحلے میں دکانوں کے سامنے اور عمارتوں کے اوپر موجود اضافی تاریں بھی مکمل طور پر ختم کی جائیں گی تاکہ بازار کی خوبصورتی اور تاریخی شناخت مزید نکھر سکے۔ شہریوں کی سہولت، بہتر ٹریفک نظم و ضبط اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کچہری بازار کو ہر قسم کی بھاری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ماڈل بازار کے قیام کو کامیاب بنانے کے لیے مزید اصلاحاتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں