کچہ ایریا میں لاہور طرز کا سیف سٹی بنانے کا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے کچہ ایریا میں لاہور طرز کا سیف سٹی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔کچہ ایریا کے جغرافیائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔دریائی جزائر اور گھنے جنگلات نگرانی کیلئے بڑا چیلنج ہیں اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی نے رپورٹ تیار کر لی۔ رپور ٹ کے مطابق شوگر کین کی فصلیں جرائم پیشہ عناصر کیلئے پناہ گاہ ہیں، علاوہ ازیں کچہ ایریا میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی بھی بڑا اہم مسئلہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرمل اور ٹیزرڈ ڈرونز کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی یقینی بنائی جا سکے گی،تھرمل کیمروں سے رات کے وقت مثر مانیٹرنگ ، گاڑیوں کی جدید ٹریکنگ سسٹم بھی شامل ہوگی،انٹیگریٹڈ کنٹرول روم سے مربوط آپریشنز ،سولر پاورڈ سرویلنس سائٹس سیدور تک کوریج یقینی ہوگی۔منصوبہ پر مجموعی طور پر 67کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں