35

کچے مکان کی چھت گرنے سے ماں 2دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

کامونکی (نامہ نگار)کامونکی میں عبداللہ روڈ پر بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی8افراد دب گئے۔محلہ داروں نے ملبے سے ماں اور دو بچیوں کی نعشیں نکال لیں، مرنے والوں میں2سالہ نور فاطمہ 13 سالہ مریم اور 50 سالہ حاجرہ بی بی شامل ہیں۔18سالہ عروج،5 سالہ بلال،7 سالہ یوسف’30سالہ غزالہ،60 سالہ اقبال حادثے میں زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں ہونے والے شدید بارشوں کے باعث بچوں ، خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارش کے باعث شہر ڈوب گیا اور اہم شاہراہیں سمندر کا منظر پیش کرنے لگیں، جہاں تاحد نگاہ پانی ہی پانی موجود تھا۔ شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں