کچے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا عزم ہے

کراچی (بیورو چیف) حکومتِ سندھ نے کچے (ریورائن ایریاز)کے عوام کی تقدیر بدلنے اور ان علاقوں کو پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر سکھر/لاڑکانہ اور ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ نے کچے کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جامع تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ کمیٹی ان سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر حتمی منظوری کے لیے وزیرِ اعلی سندھ کو ارسال کریگی۔یہ کمیٹی ستمبر2025 میں وزیرِ اعلی سندھ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں تشکیل دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں