چک جھمرہ (نامہ نگار) چک جھمرہ کے نواحی گائوں کا نوجوان کچے کے ڈاکوئوں نے اغوا کر لیا نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ڈاکوئوں کا مغوی کے ورثا سے تاوان کا مطالبہ،مغوی کے ورثا نے پولیس سمیت مخیر حضرات سے مدد طلب کرلی واقع کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گاں 106ر۔ب کھچیاں کے سجاد نامی نوجوان کو دو ماہ قبل مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں نے اغوا کرلیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ ملت ٹان میں درج ہوچکی ہے۔ ورثا کے کا کہنا ہے کہ ان سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا جارہا ہے جبکہ رقم نہ دینے پر ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے جبکہ مغوی سجاد کے مزدور والد کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع کر چکے ہیں مگر ان کی کہی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی ڈاکوئوں نے سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے پولیس سے مایوس ہو کر بوڑھے باپ نے اب مخیر حضرات سے مدد طلب کرلی ہے تاکہ وہ ڈاکوئوں کو تاوان ادا کرکے اپنا بیٹا واپس لاسکے۔
