کھاد، بیج، کسانوں کو آسان اقساط پر دیئے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114میاں عبدا لستار بیگا نے کہا سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنے گھروں، کھیتوں اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ جہاں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور ہزاروں مکانات تباہ ہوئے،وہیں زرعی معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اب تک پنجاب میں سیلاب کے باعث97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 4.4 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 45 سو سے زائد دیہات زیرِ آب آئے ہیں۔ آنیوالا سیزن خطرے میں ہے اس لئے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کھاد، بیج، زرعی ادویات مفت یا آسان اقساط پر دئیے جائیں۔ بجلی کے بل متاثرہ علاقوں کیلئے بذاتِ خود معاف کئے جائیں۔ حکومت عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے مد نظر اپنا موقف موثر طریقے سے پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کے دس ہزار کارکنان سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں انہوں نے مخیر حضرات اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں