ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ شوگرملز مالکان نے حکومت سے ملی بھگت کر کے شوگرملز نے تاخیر سے کرشنگ سیزن شروع کیا اور سب بڑا ظلم یہ کیا ہے کہ کسانوں کوگنے کی قیمت بھی کم دی جارہی ہے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ گنے کی قیمت 500روپے طے کی جائے۔ اورCPRکو چیک کادرجہ دے کر ادائیگی کو فوری یقنی بنایا جائے انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے طے شدہ قیمت پر گندم نہ خریدنے کی وجہ سے کسان مشکلات کا شکار ہوئے ہیں اور آئندہ سیزن میں گندم کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے گندم کا بحران بھی شدت اختیار کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور کھاد کی بوری پر قیمت درج کی جائے۔
2