کھاد کے گودام کی اطلاع، مالک کی موجودگی میں سیمپل لئے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) محکمہ زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے مشکوک کھاد کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام سے کھاد کے سیمپل حاصل کر لیے۔ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گلزار شاہد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔گلزار شاہد نے دورانِ گشت رکشہ میں منتقل کی جانے والی مشکوک کھاد دیکھ کر رکشہ روکا، جس کی موقع پر چھان بین کے بعد کھاد لے جانے والے گودام کا سراغ لگایا گیا۔ محکمہ زراعت کی ٹیم نے گودام پر پہنچ کر مالک کی موجودگی میں کھاد کے نمونے حاصل کیے، جو تجزیے کے لیے فیصل آباد اور رائیونڈ لیبارٹریز بھجوائے جائیں گے۔سیمپل رپورٹس موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گلزار شاہد نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور معیاری کھاد کی فراہمی کے لیے محکمہ زراعت کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں