18

کھاریاں کے بعد جڑانوالہ میں بھی خواجہ سرائوں نے پولیس اہلکاروں کی درگت بنا دی

جڑانوالہ(نامہ نگار)خواجہ سرائوں اور میلہ انتظامیہ نے پولیس کی درگت بنا ڈالی 2 اہلکار زخمی ہو گئے علاقہ میدان جنگ بن گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 583 گ ب میں سالانہ میلہ جاری تھا جس کو بند کروانے کیلئے پولیس نے میلہ پر دھاوا بول دیا اسی دوران میلہ انتظامیہ اور خواجہ سرائوں نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سوٹوں سے پولیس کی درگت بنا ڈالی جسکے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اکمل اور عاطف زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر بھاری نفری کے ہمراہ چک نمبر 583 گ ب میں پہنچ گئے پولیس کے مطابق بغیر اجازت میلہ لگانے پر پولیس نے کارروائی کی ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں