کھانا بناتے ہوئے آگ بھڑکنے سے7افراد جھلس گئے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) دھاندرہ گھر میں کھانا بناتے ہوئے آگ بھڑکنے سے 7افراد جھلس کر شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 66دھاندرہ میں سلنڈر پر کھانا بناتے ہوئے گیس لیک ہونے لگی جس سے اچانک آگ بھڑکنے سے 7افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں 2سالہ کم سن بچہ محمد علی ولد قاسم ،50سالہ کلثوم ولد عزیز ،فہمیدہ زوجہ عبدالستار ،قاسم ولد اکبر علی،25سالہ آمنہ ولد اکبر علی، عارفہ زوجہ اعظم اور 55سالہ شمیم زوجہ اکبر علی شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں