کھانا تیار کرتی خاتون آگ لگنے سے جھلس گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھانا تیار کرتے ہوئے گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 229 رب مکوآنہ کی رہائشی 40سالہ آسیہ بی بی زوجہ شاہد علی کھانا تیار کر رہی تھی کہ گیس لیکج کے باعث اس کے کپڑوں کو آگ لگنے سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ جسے فوری طور پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں