کھدر والا پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج سمیت6اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے غفلت’ ناقص انتظامات اور بے قاعدگیوں پر کھدروالہ پوسٹ کے شفٹ انچارج سمیت 6اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے گزشتہ شام کھدروالہ پوسٹ کا سرپرائز وزٹ کیا تو وہاں عملہ غیر موجود پایا اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور ڈیوٹی کرنے کی بجائے عملہ خوش گپیوں میں مشغول تھا۔ جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناقص انتظامات’ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر شفٹ انچارج اے ایس آئی عمران’ محرر پوسٹ محمد سعید’ کانسٹیبلان طارق’ اقرار’ ثاقب شہزاد اور گارڈ ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل وسیم کو معطل کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں