1

کھرڑیانوالہ پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے مختلف کارروا ئیو ں میں شہری کے گھر چوری میں ملوث ملزمان اور منشیا ت فروشوں کو حراست میں لیکر 3کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر کھرڑیانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے شہری کے گھر چوری میں ملوث ملزمان ارسلان اور اسد کو حراست میں لیکر دوران تفتیش چوری کئے زیورات برآمد کرکے متاثرہ شہری مبشر حسن ساکن 150ر-ب کے حوالہ کر دئیے ہیں پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے 29دسمبر 2025کو متاثرہ شہری کے گھر چوری کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران 3منشیات فروشوں سے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش منیب ساکن 73ر-ب سے 1400گرام چرس،وقار امجد ساکن 75ر-ب سے 1000گرام جبکہ چک نمبر 194ر-ب کے رہائشی محمد علی کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد کر لی،ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں