کھرڑیانوالہ پولیس نے گمشدہ 4بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)کھرڑیانوالہ پولیس نے گمشدہ 4بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال اور انچارج چوکی مکوانہ اے ایس آئی نواب شیر نے مختلف علاقوں سے گمشدہ 4 بچوں14سالہ سبحان،7سالہ عمر،6سالہ حاد ی اور 5سالہ فرحان کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کر دیا ہے جس پر والدین نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں