کھلاڑیوں کو میچ کے دوران ہجوم کے سخت تبصروں کو نظرانداز کرنا چاہیے۔ شعیب اختر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے میدان میں بڑے اور جارحانہ شائقین سے نمٹنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر کا کیریئر شان دار رہا ہے لیکن وہ اکثر انجریز کے شکار رہے مگر خطرناک بولنگ میں ریٹائرمنٹ کے وقت بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری شروع کی اور اپنے زندگی پر کتاب بھی لکھی، اس کے علاوہ اپنا کاروبار بھی شروع کیا مگر وہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے مداحوں میں مقبول رہتے ہیں۔اپنی تیز بولنگ کی طرح کاٹ دار تجزیوں کی وجہ سے وہ میڈیا میں بھی مقبول ہیں، ان دنوں وہ پی ایس ایل 10 کے دوران بطور پینلسٹ ایک شو کا حصہ ہیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر میں 4 دفعہ بین ہونے کا دلچسپ قصہ سنایا ہے۔ بائونڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے جارحانہ ہجوم کو ہینڈل کرنے کے بارے میں شعیب اختر نے مذاقا کہا کہ گرانڈ سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے اپنے کانوں میں روئی ڈال لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں