32

کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان اپناکھویاہوا مقام حاصل کرے گا ۔ سپورٹس کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں سپورٹس کو نظر اندازکیاگیا ہم نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے کھلے ہیں، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی تھی۔
اور وہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھارہی ہے،پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کررہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں