کھڈیاں وڑائچاں میں مبینہ پولیس مقابلہ،خطرناک شوٹر مارا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مدینہ ڈویژن کا کھڈیاں وڑائچاں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں شاہ گینگ کا خطرناک شوٹر مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کے سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ کو اطلاع ملی تھی کہ گلفام شاہ گینگ کا خطرناک شوٹر ثناء اﷲ عرف نزاکت عرف بڑا پٹھان اپنے ہی ساتھیوں سمیت کھڈیاں وڑائچاں میں آیا ہوا ہے جس پر سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی اور پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ اسکے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مرنے والے اشتہاری کی شناخت ثناء اﷲ عرف نزاکت علی عرف بڑا پٹھان کے نام سے ہوئی جو کہ گلفام شاہ گینگ کا اہم رکن اور قتل’ بھتہ خوری’ ڈکیتی’ راہزنی سمیت 2درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں