کھیتوں میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگ گیا،1شخص جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) کھیتوں میں حفاظتی تار سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاںبحق، پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب میں کھیتوں میں لگی تار سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کے جاںبحق ہونے کا افسوس ناک واقع پیش آیا کیفی ولد نذر پکھی واس اپنی بیوی سلمی بی بی کے ہمراہ مکئی کی فصل سے گزر کر جارہا تھا کہ فصل مکئی میں پڑی بجلی کی ننگی تار سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا زمیندار نیمکئی کی فصل کے ارد گرد بجلی کی تار بچھا رکھی تھی مقامی پولیس نے ورثا کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے کی یقین دیہانی کروانے پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں