کھیت میں کام کرتے خوش نصیبوں کو ڈیڑھ کروڑ کاہیرا مل گیا

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دو بچپن کے دوستوں کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہوں نے کھیت میں کام کے دوران ایک قیمتی ہیرا دریافت کیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ ستیش کھٹک اور 23 سالہ ساجد محمد نے کھیت میں معمول کے کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا دریافت کیا۔بعدازاں پنا ڈائمنڈ آفس نے تصدیق کی کہ دریافت ہونے والا ہیرا اصلی ہے، جس کی قیمت تقریبا 60 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں