کھیلتا پنجاب، فیسکو ٹیم نے کبڈی میچ جیت لیا

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کی کڑی کے تحت ایس ای فیسکو جھنگ سرکل مہر محمد افضل کاٹھیا کی زیر سرپر ستی پاور سیکٹر کی دو ٹیموں فیسکو اور لیسکو کے درمیان موضع کاٹھیا تحصیل کمالیہ میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائزر انجینئر حسنین نواز کاٹھیا اور علی حماد کاٹھیا نمبر دار تھے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو محمد عامر،چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ اور جنرل منیجر ٹیکنیکل آفیسر لیسکو رائے اصغر علی تھے جبکہ محمد افضل رانا جنرل سیکرٹری سپورٹس فیسکو،فرخ آفتاب پریذیڈنٹ سپورٹس فیسکو،عابد رشید منیجر کبڈی ٹیم، محمد ساجد سپورٹس آفیسر،مقصود وسیم،سعید اختر سمیت پاکستان بھر سے واپڈاافسران،سیاسی،سماجی شخصیات اور علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کبڈی میچ کے کوچ شرف جاوید اور غلام عباس بٹ تھے کبڈی میچ کھیلنے والے کھیلاڑیوں میں رحمان اشتیاق ہیرا بٹ، وسیم ارشد بلو جٹ،محمد ابرار،باسط جاوید،محمد علی بٹ،ارسلان،محمد عثمان،عمر گجر،علیم گجر،محمد نواز،حافظ زین علی،شہرام ساجد،فیض رسول،فخر علی،محمد اسرار گجر،ثاقب جاوید،طاہر وحید،بابر وسیم گجر،یاسر چیمہ،اعجاز پارس،سعید رسول سمیت انٹر نیشنل کھیلاڑی شامل تھے فیسکو اور لیسکو کے کھلاڑیوں کا کا نٹے دار مقابلہ ہوا جس میں فیسکو نے کبڈی میچ جیت لیا جس پر مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو محمد عامر،چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ، جنرل منیجر ٹیکنیکل آفیسر لیسکو رائے اصغر علی اورایس ای فیسکو جھنگ سرکل مہر محمد افضل کاٹھیا نے میچ جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے مہمان خصو صی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر اور محمد رمضان بٹ نے میچ آرگنائزر حسنین نواز کاٹھیا کے کبڈی میچ کے انعقاد کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانا ہے اگر کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں اسی طرح کے میچوں کا انعقاد ہو نا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں