کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے ،فٹنس برقرار رہتی ہے،سی پی او کامران عادل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام سال2024 میں منعقد ہونیوالے پانچ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تقسیم انعامات کی تقریب جواد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل’پیٹرن چیف حمیدہ افضل شیخ’چیف ایگزیکٹو جواد کلب شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل’شیخ فراز احمد نے ٹورنامنٹ ایس ایم اشرف میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ’ایس ایم میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ‘حمیدہ افضل وومن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ’کامران اشرف میموریل بلینڈ کرکٹ لیگ ‘ کامران اشرف میموریل ڈیف کرکٹ لیگ کے ونر’رن اپ ‘تھرڈ پوزیشن کیساتھ ساتھ مین آف دی ٹورنامنٹ’مین آف دی میچ’بیسٹ باولر’بیسٹ کیپر اور کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر جی ایم جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میاں ندیم اشرف ایڈووکیٹ’جی ایم جے ٹیکس میاں رضوان الحق’ایڈمن آفیسر جے ٹیکس رانا چنگیز خاں’فیضان احمد’بیڈمنٹن کوچ عامر اسلام’ہیڈ کوچ جواد کلب میاں نوید نذیر’نعیم اشرف’نورنبی’میاں کاشف فرید’فرخ محمود’مقصود احمد’حافظ امین الحق اشرفی’رانا زین نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او ڈی آئی جی کامران عادل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے اور فٹنس بھی برقرار رہتی ہے اور ایک صحت مند معاشرے کا قیام وجود میں آتا ہے شیخ جواد افضل اور عماد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جواد کلب ہر سال ٹیلنٹ کونکھارنے کیلئے ٹورنامنٹ منعقد کرواتا ہے اور وہ اپنے والد شیخ افضل مرحوم کی جانب سے لگائے گئے کرکٹ کے پودے کو پروان چڑھارہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ‘سی پی او کامران عادل ‘شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل’شیخ فراز احمد نے خصوصی طورپر پاکستان انڈر 19 بیڈمنٹن چمپیئن شپ 2024-25کے ونر محمد احمد کوبھی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی انعام سے نوازا ‘آخر میں دونوں بھائیوں اور ان کی والدہ نے سی پی او کامران عادل کو سوینئر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں