کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ تعاون کیا جائیگا،شاہ منظر ‘فرید شاہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لیے سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژن سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید شاہ نے اپنے دفتر میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف فیصل آباد (سجاف) کے صدر ملک جمیل سراج کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سجاف ارسلان حسین درانی، سینئر نائب صدر سید محمد نسیم شاہ، نائب صدر طاہر شہزاد، جوائنٹ سیکرٹری سید صداقت علی شاہ اور ایگزیکٹو ممبر محمد حمزہ بھی موجود تھے۔ صدر سجاف جمیل سراج نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم کے وقار میں اضافے کے لیے سجاف موثر اور مثبت اقدام اٹھائے گی، کھیلوں کی تمام مقامی اور قومی تنظیموں کے ساتھ باہمی روابط میں اضافہ کیا جائے گا جس سے کھیلوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل میں بھی بھرپور مدد ملے گی۔ جنرل سیکرٹری ارسلان حسین درانی نے کہا کہ ڈویژنل سپورٹس آفس علاقائی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور سجاف کے پلیٹ فارم پر ہم ان کھیلوں کی بھرپور کوریج کریں گے سینیئر نائب صدر سید محمد نسیم شاہ نے کہا کہ کھیلوں کی صحافت کو مربوط بنانے اور کارکردگی میں اضافے کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا جہاں نئے صحافیوں کو سپورٹس جرنلزم کے رموز و اوقاف سیکھنے کا موقع ملے گا سجاف کے دیگر عہدے داروں نے بھی بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر صدر سجاف جمیل سراج اور جنرل سیکرٹری ارسلان حسین درانی نے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید شاہ کو سجاف کی اعزازی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جس پر انہوں نے کہا کہ سجاف ممبر کی حیثیت سے وہ صحافیوں کو بھرپور معاونت اور رہنمائی فراہم گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف فیصل آباد سجاف کے عہدے دار و ممبران ڈویژنل سپورٹس آفس سے جو توقعات رکھتے ہیں ان پر پورا اترا جائے گا انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کے ذریعے کھیلوں کے مسائل و مشکلات مل جل کر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم فیصل آباد میں آہستہ آہستہ فروغ پا رہی ہے اور ان کو خوشی ہے کہ آج ان کی ملاقات منجھے ہوئے صحافیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں