کھیل کے ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے’ مارنس لبویشن

لاہور (سپورٹس نیوز) پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے آسٹریلوی اسٹار نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کنگزمین ایک نئی ٹیم ہے، تمام کھلاڑیوں کے ساتھ جان پہچان بڑھانا اور ایک ساتھ سفر جاری رکھنا بہت خوشگوار ہے، میں ابھی پلیئرز کے انداز کھیل کو بہتر طور پر سمجھ رہا ہوں، یہ عمل میرے لیے نہایت دلچسپ ہے، ہماری ٹیم کے لیے یہ سیزن بہت سنسنی خیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی 2 میچز ہمارے لیے منصوبے کے مطابق نہیں گزرے لیکن کئی مثبت پہلو موجود ہیں، جیسے جیسے ہم ایونٹ میں آگے بڑھیں گے کارکردگی مزید بہتر ہوتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں