کہیں بارش’کہیں برف باری’سردی بڑھ گئی

لاہور /اسلام آباد /کراچی (بیوروچیف) ملک کے مختلف علاقوں میں کئی ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔لاہورمیں طویل خشک سالی کے بعد مختلف مقامات پربوندا باندی سے سردی بڑھ گئی،ٹھوکر نیازبیگ،ملتان روڈ، شاہ پورکانجراں، چوہنگ کے اطراف میں بونداباندی ہوئی،بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،کم سے کم درجہ حرارت 11 زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بلیو ایریا، زیرو پوائنٹ، جی سیون ،ایف سیون،کشمیر ہائی وے اور ڈی چوک کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آزادکشمیر اور سوات پہاڑوں پر برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں،اورکم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ24گھنٹوں میں مزیدبارش اوربالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں