49

کہیں بارش’ کہیں برفباری ‘ سیاحتی مقامات پر رش

اسلام آباد (بیورو چیف)ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاریہیجس کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا، متعدد پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری سے سڑکیں بند،غذائی اشیاکی قلت ہوگئی،زندگی مفلوج،عوام کومشکلات ، مری، نیلم ویلی، سوات کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش رہا، سندھ کا مری کہلائے جانیوالے گورکھ ہل سٹیشن پر دو سال بعد ہلکی برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا برفباری سے موسم دلفریب ہوگیا اورسیاحوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے پہنچ گئی،استور میں برفباری کا سلسلہ نہ تھم سکا سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ،رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک کی بھی قلت پیدا ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں