کہیں ہلکی ‘کہیں تیز بارش

لاہور (بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں مغل پورہ، دھرم پورہ’ شالیمار لنک روڈ’مال روڈ ،جیل روڈ، شادمان ، چائنہ چوک، جی ٹی روڈ ،شاد باغ ،بھگت پورہ ،وسن پورہ ، ناخدا چوک میں بارش جاری ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں