کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں