کیا انجلینا جولی امریکا چھوڑ کر کمبوڈیا منتقل ہونے والی ہیں؟

لاس اینجلس (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی امریکا چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔انجلینا جولی نے کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لاس اینجلس میں رہنا میرے طویل المدتی منصوبوں کا حصہ نہیں تھا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک اداکارہ کا لاس اینجلس چھوڑنے کا امکان ہے کیونکہ اب وہ خاندان سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا سے باہر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ میں انجلینا جولی کے دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اداکارہ نے امریکا میں اپنی رہائش کا انتخاب بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کی تحویل کے حصول کے لیے شروع ہونے والی قانونی جنگ کی وجہ سے کیا تھا اور اب ذاتی زندگی کے حالات میں بہتری آنے کے بعد ممکن ہے کہ وہ جلد ہی امریکا چھوڑ کر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں