کیا فیروز خان نے دوسری اہلیہ زینب کو بھی طلاق دیدی؟

لاہور (شوبز نیوز) کیا شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو بھی طلاق دے دی۔فیروز خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے اور ہمیشہ تنازعات جڑے رہتے ہیں۔ان کی پہلی بیوی سیدہ علیزا سلطان کا تعلق شوبز سے نہیں تھا اور یہ جوڑا کئی سالوں سے ایک ساتھ تھا پھر ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔فیروز خان نے ایک بار پھر سب کو چونکا دیا جب ان کی ڈاکٹر زینب فیروز سے شادی ہوئی اور دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی دیکھا گیا۔ وہ ایک ساتھ سفر کر رہے تھے اور زینب نے بھی فیروز خان کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ان کی دوسری شادی کی طلاق کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب فیروز نے اچانک اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر زینب کے خلاف ایک تفصیلی پیغام پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے بعد میں اسے حذف کر دیا اور کہا کہ ان کا اکانٹ ہیک ہو گیا تھا۔اب یہ خبر دوبارہ وائرل ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں