کیا مدھوبالا کی بایوپک میں کیا رااڈوانی جلوہ گر ہونگی

ممبئی (شوبز نیوز) لیجنڈری اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر مبنی فلم (بایوپک) میں بالی وڈ اسٹار کیارا اڈوانی کے جلوہ گر ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔انڈین میڈیا کی ان خبروں میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ مدھوبالا کی بایوپک میں مرکزی کردار کیلیے کیارا اڈوانی کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی بطور پروڈیوسر اس پروجیکٹ سے وابستہ ہوں گے۔ تاہم اس معاملے سے جڑے ایک قریبی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور تفریحی پورٹلز پر گردش کرنے والی ان خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، اس وقت ایسا کوئی پروجیکٹ زیرِ غور نہیں جس میں کیارا اڈوانی اور سنجے لیلال بھنسالی کی پروڈکشن میں بننے والی مدھوبالا کی بایوپک کا کوئی تعلق ہو۔ان افواہوں نے تیزی سے مداحوں اور فلمی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مدھوبالا آج بھی بھارتی سینما کی سب سے مقبول اور یادگار شخصیات میں سے ایک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں