کیا مفتی انس نے برین واش کیا؟ ثنا خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش نہیں کیا، میں خود سکون کی تلاش میں تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ثنا خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی، جس کے بارے میں صرف ان کے والدین جانتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں