کیا میرب کی زندگی میں واقعی کسی نئے کردار کی انٹری ہو چکی ہے؟

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کا ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب نے گزشتہ روز اپنی24 سالگرہ منائی۔ تقریب خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فورا حاصل کرلی۔میرب کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر میں وائرل ہونے کی وجہ صرف یہ پارٹی نہیں بلکہ ایک خاص بات تھی جو سوشل میڈیا صارفین نے فورا نوٹ کرلی اور ایک نئی کہانی کے کیپشن کے ساتھ یہ تصاویر وائرل ہونے لگیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے تقریب کی تصاویر میں ایک خاص شخصیت کی موجودگی کو فورا نوٹس کرلیا، جس کے بعد قیاس آرائیوں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا میرب کی زندگی میں واقعی کسی نئے کردار کی انٹری ہو چکی ہے؟سالگرہ کی تقریب کی جھلکیوں میں دوست احباب اور قریبی حلقہ تو موجود تھا، مگر چند لمحات ایسے بھی تھے جن میں حاوی بھی میرب کے ساتھ تھا۔ اور صارفین یہ نوٹ کیے بغیر نہ رہ سکے کہ میرب نے اسی ڈیزائن کا کوٹ پہنا ہوا تھا جو ایک موقع پر حاوی پہنے نظر آئے تھے۔ یہی لمحے اب سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر مداح تصویروں کو زوم کرکے دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں