کیا وجے اور بیٹے جیسن میں دوریاں بڑھ گئی ہیں؟

ممبئی (شوبز نیوز) کیا اداکاری سے سیاست دان بننے والیتھلاپتی وجے اور بیٹے جیسن کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں؟25 سالہ جیسن نے اپنے نام سے والد کے نام کا V ہٹا کر والدہ کے نام کا حرف S لگانا شروع کردیا ہے۔ساوتھ انڈیا روایت کے مطابق نام کے ساتھ شامل ابتدائی حرف والد کے نام کی نمائندگی کرتا ہے، جیسن کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد والدہ کی حمایت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ جیسن اپنے والد کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں