دبئی (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹر کیرن پولارڈ ٹی 20کرکٹ میں 900چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16جنوری کو آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈین بیٹر کیرن پولارڈ نے اپنے ٹی 20کیریئر میں 900چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔کیرن پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔اس سے قبل ان کے ہی ہم وطن کرس گیل ایک ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے والوں کی فہرست:۔کرس گیل (ویسٹ انڈیز)، 455 اننگز میں 1056′ کیرن پولارڈ (ویسٹ انڈیز)، 613 اننگز میں 901′ آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)، 456 اننگز میں 727′ نکولس پورن (ویسٹ انڈیز)، 350 اننگز میں 592′ کولن منرو (نیوزی لینڈ)، 415 اننگز میں 550′ کیرن پولارڈ ویسٹ انڈیز کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2016 ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی جیتی تھی، انہوں نے 690 ٹی 20 میچز میں 13 ہزار 429 رنز بنائے اور 326 وکٹیں حاصل کیں۔
2