2

کیریئر کی ابتداء میں کافی جدوجہد کا سامنا رہا’ اداکارہ ارونا ایرانی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارونا ایرانی کا کہنا ہے کہ اداکار و کامیڈین محمود نے میرا کیریئر بنایا اور تباہ بھی کیا۔ماضی کی معروف اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار محمود کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی۔ واضح رہے کہ دونوں کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب دونوں شادی شدہ تھے۔ انھوں نے اس موقع پر محمود سے قائم رشتے کے قائم اور ختم ہونے پر بھی بات کی۔ارونا ایرانی کے مطابق بالی ووڈ کے لوگ استحصال کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتدا میں کافی جدوجہد کا سامنا رہا، ہر قدم پر مشکلات ہوتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں