کیلاش وادی میں ثقافتی سرمائی کھیلوں کے مقابلے ختم

چترال(سپورٹس نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی حسین کیلاش وادی میں ثقافتی سرمائی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں، ان مقامی کھیلوں میں انتو دیک، رسہ کشی، روایتی کبڈی اور سنو گالف کے کھیل شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق کیلاش وادی کے سرمائی فیسٹیول میں سب سے منفرد کھیل سنو گالف ہے جسے مقامی زبان میں کرک گاڑ کہا جاتا ہے، یہ کھیل گلی ڈنڈے کی مانند کھیل ہے مگر اس میں سٹک کی مدد سے بال کو مارنا پڑتا ہے، یہ کھیل صرف برف کے اوپر کھیلا جاتا ہے۔سنو گالف میں ہر گاؤں کی ٹیم شامل ہوتی ہے، اس کھیل میں شریک کھلاڑی پانچ کلومیٹر تک بال کے پیچھے بھاگتے ہیں، دونوں ٹیموں میں سے سب سے پہلے12 گول مکمل کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔اس کھیل کا دلچسپ پہلو میچ کے اختتام سے شروع ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں