کیلشیئم ہڈیوں کیلئے اہم جزوہے

کراچی ( بیو رو چیف ) ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مددگار غذائیں،ہڈیاں ہمارے جسم کا انتہائی اہم حصہ ہوتی ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے ہی ہمیں چلنے پھرنے میں مدد ملتی ہے۔ہڈیوں سے ہمارے اہم اعضا کو تحفظ ملتا ہے اور مسلز اپنی جگہ پر برقرار رہتے ہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسم اس طرح نئے ٹشوز نہیں بناپاتا جیسا نوجوانی میں بناتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے جس سے ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ چند غذاں سے آپ اپنی ہڈیوں کو عمر بڑھنے کے باوجود مضبوط رکھ سکتے ہیں۔ہڈیوں کے لیے کیلشیئم بہت اہم جز ہے جو دودھ سے جسم کو ملتا ہے، مگر یہ غذائی جز متعدد سبزیوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ وغیرہ اس حوالے سے بہترین ثابت ہوسکتی ہیں، ان سبزیوں میں وٹامن K بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے میگنیشم اور پوٹاشیم بہت اہم اجزا ہوتے ہیں، اگر جسم میں میگنیشم کی کمی ہو تو وٹامن ڈی کے توازن کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جس سے ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔اسی طرح پوٹاشیم وہ جز ہے جو تیزابیت کو کنٹرول کرتا ہے جس سے ہڈیوں میں کیلشیئم میں کمی نہیں آتی۔ان دونوں کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ شکرقندی ہے۔گریپ فروٹ جیسے کھٹے پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔وٹامن سی ہڈیوں کے حجم میں آنے والی کمی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایک گریپ فروٹ میں 88 ملی گرام تک وٹامن سی ہوسکتا ہے جو دن بھر کی ضروریات کے لیے کافی ہوتا ہے۔جوان افراد میں سب سے تیزی سے پھیلنے والے کینسر کے بارے میں 5 چیزیں جو آپ کو جاننی چاہیے۔انجیر بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا پھل ہے، تازہ انجیروں میں کیلشیئم اور دیگر اہم غذائی اجزا جیسے پوٹاشیم اور میگنیشم موجود ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں