کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بائولنگ سے کیوں روک دیا گیا؟

سڈنی (سپورٹس نیوز)آئی پی ایل کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلوی آل رائونڈر کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کیا ہے، مہنگے ترین کرکٹر کے بولنگ نہ کرانے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جانے لگے۔آسٹریلوی آل رائونڈر کیمرون گرین کو 25.20 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے لیا تھا، کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں۔کیمرون گرین نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی تو ہر کسی نے کیمرون گرین کی بولنگ سے غیر حاضری کو نوٹ کیا۔کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے کیمرون گرین کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بتا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں