کیمیکل دودھ کی فروخت پر انتظامیہ نوٹس لے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)انجمن آڑتھیاں غلہ مندی چنیوٹ کے تاجر لیڈر نادر نسیم شیخ ،ہاکی سٹڈیم فیصل آباد کے تاجر لیڈر عرفان شبیر شیخ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ،عوام ملاوٹ مافیا کے ہاتھوں انسانی صحت کو تباہ کرنے پر مجبور ہو گئے ،کوئی پو چھنے والا نہیں اور نہ ہی کوئی دادرسی کرنے والا ہے، کوالٹی کنٹرول اور فوڈ اتھارٹی غائب، محکمہ صحت خاموش تماشائی بن گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے تاجر رہنما احمد جاوید جالندھری ،باو جاوید احمد شیخ نے کہا ہے کہ غریب عوام مافیا کے ہاتھوں انسانی جانوں پرظلم کروا رہی ہے ضلعی انتظامیہ نے تنگ دست عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں