7

کیمیکل فیکٹری دھماکہ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار دکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے ملک پور نشاط آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد کی فضا سوگوار ہیں ۔ 20 قیمتی جانوں کے ضیاع اور دس افراد کے زخمی ہونے پر ہر آنکھ اشکبار اور دل افسردہ و غمگین ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ رب العزت اس دلخراش و المناک سانحہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت و زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی والی زندگی اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے مزید کہا پاکستان میں مزدور طبقہ کا کوئی پر سان حال نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں