7

کیمیکل ملا دودھ فروخت کرتے 2دکاندار پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے طارق روڈ پر مضر صحت ناقص دودھ فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو پکڑ لیا، بھاری مقدار میں کیمیکل ملا دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ایف ایس او عزا مہر نے ٹیم کے ہمراہ طارق روڈ پر چھاپہ مار کر دودھ فروش دکانداروں کاشف اور عمران کی ملک شاپ سے بھاری مالیت کا ناقص اور غیر معیاری دودھ برآمد کر لیا جو کہ علاقہ کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں