ساہیانوالہ(نامہ نگار)ایکسپریس وے پر لائٹس کے لیے لگائے جانے پولز کے گرفت بولٹ اور الیکٹرک تاریں غائب جس سے پولز کی گرفت کمزور جبکہ رات کو اس سڑک سفر کرنے والے شہری لائٹس کی سہولت بھی محروم ہوچکے ہے یہ پولز سڑک پر گڑ کر کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کو بذریعہ ساہیانوالہ انٹر چینج سے موٹر وے اور فیڈمک انڈسٹریل زون ساہیانوالہ سے ملانے والی سڑک ایکسپریس وے پر رات کو سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے پولز لگا کر لائٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا مگر نامعلوم افراد نے ان پولز کی بیس کے بولٹ اتارنے کے ساتھ پولز میں تاریں تک نکال لی ہیں جس سے ایکسپریس وے پر لائٹس کا مکمل نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ گرفت بولٹ نہ ہونے کی وجہ سے متعدد پولز گر چکے ہیں جو کھڑے ہیں وہ کسی بھی گاڑی پر گر کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ ان پولز پر بولٹ لگا کر ان کی گرفت مضبوط کریں اور لائٹس کا نظام بھی فعال کیاجائے تاکہ دھند کے اس موسم میں ایکسپریس وے پر سفر محفوظ ہوسکے۔
32