کینال روڈ سے شیخوپورہ روڈ کو ملانے والی رابطہ سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظا میہ نے کینال روڈ سے شیخوپورہ روڈ کو ملانے والی رابطہ سڑک (فیصل ٹائون)کی کارپٹ تعمیر مکمل کرادی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے موقع پر جاکر روڈ کی کوالٹی کا معائنہ کیااورروڈ کے دونوں اطراف کروو سٹونز اور لین مارکنگ کی ہدایت کی۔یادرہے کہ ایک ماہ قبل سکول کے بچوں نے روڈ کی بدحالی کی شکایت کی تھی جس پر ڈویژنل انتظامیہ نے فوری نوٹس لے کر روڈ کی کارپٹ تعمیربلاتاخیر مکمل کرائی۔کمشنر نے بتایا کہ شہر بھر میں سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔موقع پر موجود اہل علاقہ نے روڈ کی کارپٹ تعمیر کرانے پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکیا۔علاوہ ازیں نصرت فتح علی خان انڈرپاس سے کینال کی دونوں جانب نہر کے ساتھ ایک کلومیٹر بیوٹیفیکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنرنے خوبصورتی کے کاموں کا معائنہ کیا اورکہا کہ کلر فل ٹف ٹائلزلگانے کے باقی ماندہ کاموں میں بھی تیزی لائی جائے۔کمشنر نے بتایا کہ شہر کے دیگر 4 روڈز پر بھی بیوٹیفیکیشن کا کام شروع کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں