کینال روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے4نوجوان حوالات پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب ون ویلنگ کرنیوالے 4موٹرسائیکل سوار حوالات پہنچ گئے’ مدینہ ٹائون پولیس نے اوورسپیڈ ون ویلنگ کرنیوالے ملزمان فیضان’ سمیر’ ریحان اور عظیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ٹریفک وارڈن حامد حسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے موٹرسائیکل سواروں کی حد رفتار 60کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہ کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز مذکورہ موٹرسائیکل سوار اوورسپیڈ کرتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے کہ ان کو گھیرا ڈال کر پکڑ کر تھانہ مدینہ ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں