کینال روڈ پر کار اور ڈجکوٹ میں بس الٹنے سے 2سگے بھائی اور طالبہ جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب تیز رفتار کار بیریئر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی’ جس میں سوار جی سی یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق’ نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ 24سالہ ایمن دختر عابد علی سکنہ گوجرانوالہ اپنے عزیز بلال ولد اکبر سکنہ گوبند پورہ کے ساتھ کار میں سوار ہو کر جا رہی تھی کہ جب وہ کینال روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث کار بیریئر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں سوار جی سی یونیورسٹی کی طالبہ ایمن جاں بحق اور نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔دریں ثنائ۔ڈجکوٹ (نامہ نگار) ڈجکوٹ کے علاقہ 277 رب سیتلاں کے قریب تیز رفتار بس اُلٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ 21مسافر بری طرح زخمی ہو گئے’ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں’ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیو حبیب خان کی بس نمبری BSD-296 لاہور سے براستہ فیصل آباد جتوئی مظفرگڑھ جا رہی تھی۔ جب بس ڈجکوٹ کے قریب 277 رب سیتلاں موڑ پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بے قابو ہو کر الٹ گئی’ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی مسافروں محمد قاسم ولد غلام قادر’ محمد محمود ولد غلام علی’ محمد نعیم ولد اسلم’ صفدر ولد محمد افسر’ محمد شاہد ولد رب نواز’ شان ولد رب نواز’ ذیشان ولد حافظ علی محمد’ یاسر ولد رب نواز’ ذیشان ولد رب نواز’ طالب حسین ولد عبدالخالق’ محمد عرفان ولد رمضان’ جنید ولد احمد یار’ افضل ولد شبیر احمد’ صدام حسین ولد مظہر حسین’ شکیل ولد فراز حسین’ سجاد ولد خادم حسین’ نذر حسین ولد نواز’ احسان ولد ابراہیم’ تنویر ولد ابراہیم بری طرح زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے گوجرہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں پر دو سگے بھائی شکیل اور ضیاء الرحمن سکنہ تحصیل جتوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں