کینیڈا اور جنوبی کوریا نے شارٹ ٹریک سکیٹنگ میں طلائی تمغے جیت لئے

میلان (سپورٹس نیوز) میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلوں میں کینیڈا کے سٹیون ڈوبوا نے مردوں کے 500 میٹر ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ جنوبی کوریا نے خواتین کی 3000 میٹر ریلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چار بار کے عالمی چیمپئن ڈوبوا نے ریس کے آغاز سے ہی برتری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں