کینیڈا نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور(سپورٹس نیوز) کینیڈا نے بہاماس کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کر لیا۔امریکاز ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا، کلیم ثنا اور شیوم شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلپریت باجوا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنا کر صرف 5.3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔کینیڈا نے کوالیفائر مرحلے میں پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔یاد رہے کہ نکولس کرٹن کی قیادت میں کینیڈا کی ٹیم نے گزشتہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔کینیڈا ان 11 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جو پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔باقی سات ٹیموں کا فیصلہ یورپ، افریقہ اور ایشیا’ای پی کے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں