کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون کا طویل وقفے کے بعد سٹیج پر دوبارہ واپسی کا اعلان

لاس اینجلس (شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکارہ سیلین ڈیون نے طویل وقفے کے بعد سٹیج پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس سال خزاں میں پیرس میں 10 کنسرٹ کریں گے ۔رائٹرز کے مطابق گلوکار ہ نے اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر کیے گئے اعلان میں کہاکہ یہ کنسرٹ ستمبر اور اکتوبر کے دوران پیرس میں منعقد ہوں گے۔سیلین ڈیون، جو اپنے مشہور گانے مائی ہارٹ ول گو آن کے باعث عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں، نے 2022 میں ایک اعصابی بیماری سٹف پرسن سنڈروم کی تشخیص کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں ۔ اس بیماری کے باعث انہیں اپنا Courage World Tour بھی منسوخ کرنا پڑا، تاہم 2024 میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں فرانسیسی گلوکارہ کے کلاسک گیت “Hymne l’amour” کی پرفارمنس کے ذریعے انہوں نے پہلی بار دوبارہ سٹیج پر قدم رکھا’کنسرٹس کے ٹکٹوں کی پری سیل 7 اپریل سے جبکہ عام فروخت 10 اپریل سے شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں