کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے

لاہور (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے،بریانی اور پراٹھے کو فیورٹ قرار دیدیا۔کین ولیمسن اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں، انہوں نے ناصرف ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ پاکستانی کھانوں سے اپنی محبت کا بھی برملا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں کون سا کھانا انہیں سب سے زیادہ پسند آیا تو کین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بریانی میری فیورٹ ہے اور میں نے کئی بار اسے چکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں