35

کیوی فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کا ٹیسٹ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہو گیا

ہملٹن(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساتھی کا ٹیسٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔36 سالہ ٹم ساتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔ٹم ساتھی نے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساتھی 161 ون ڈے اور 123 ٹی 20 میچز بھی کھیل چکے ہیں۔کیوی فاسٹ بالر اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی کرچکے ہیں تاہم ٹم ساتھی نے وائٹ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں